ویگن میں خواتین کا ٹول پر بٹھانے کا تنازعہ،وکلاء اور ٹرانسپورٹرز میں جھگڑا

گوجرہ (نامہ نگار) ویگن میں خوا تین کوٹول پربٹھا نے کا تنازعہ ،وکلا اور ٹر انسپوٹرز میں جھگڑا ،ہا کرو ں نے و کلا ء کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈا لا۔تفصیلا ت کے مطا بق مقا می وکیل گوجرہ سے فیصل آ باد جا نے وا لی ا روسا ویگن میں سوار تھا کہ ویگن کنڈیکٹر خوا تین کو بغیر سیٹو ں کے ٹول پر بٹھا رہا تھا جس پر ملک طارق ایڈووکیٹ نے اس کو ایسا کر نے منع کیا تو کنڈیکٹر مشتعل ہو گیا اور وکیل سے جھگڑا شروع کردیا جس پر وکیل نے اپنے دیگر وکلا ء ساتھیو ں کو مطلع کردیا جس پر اسد بشیر وغیرہ بس اسٹینڈ پہنچے تو ہا کرو ں کی ٹیم نے ان پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشا نہ بنا یا تشدد کی اطلاع ملنے پر وکلا ء کی کثیر تعداد جنرل بس اسٹینڈ پہنچ گئی تشدد کرنے وا لے افراد موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے وکلا ء نے دو نو ں اطراف سے ٹریفک بند کرکے شدید احتجا ج شروع کردیا اور ایک ا روسا ویگن کے شیشے توڑ دیئے اور لا ری اڈا کو مکمل بند کر دیااطلا ع ملنے پر ایس ایچ او وسیم سہو بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور وکلا ء سے مذاکرات کئے وکلا ء نے کہا کہ جب تک تشدد کر نے وا لے افراد کو نہیں پکڑا جاتا احتجا ج ختم نہیں کریں گے بعد ازا ں تشدد کر نے وا لے کچھ افراد کو تھا نہ پیش کر دیا گیا تو وکلا ء نے احتجا ج ختم کردیا پو لیس مصروف کا رروا ئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں