وی آئی پیز کی سکیورٹی’ 25 نئی گاڑیاں خریدی جائینگی

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 25 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس پر 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ذرائع کے مطابق ٹویوٹا ہائی لکس ریوو جی، روکو اور 4×2 ماڈلز خریدے جائیں گے جن کی فی گاڑی قیمت 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔گاڑیوں میں بار لائٹس اور اسپیشل فیبریکیشن بھی شامل ہوگی، جبکہ یہ گاڑیاں پولیس اور اسپیشل برانچ کے استعمال میں لائی جائیں گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلی شخصیات کی سکیورٹی کو مزید موثراور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں