1

ٹائر پھٹنے سے کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی،2نوجوان جاں بحق ،2زخمی

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا میں تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھنٹے سے حادثے کا شکا ر ہوگئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیز رفتار کار ٹائرپھٹنیکیباعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2نوجوان جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا آرہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں