ٹام کروز اور آنادے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگیں

نیو یارک (شوبز نیوز) ٹام کروز اور آنا دے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس نے دوستی سے بڑھ کر رومانوی تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی۔ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی حالیہ ملاقاتوں نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں ہلچل مچا دی، جنہیں اب محض ساتھی فنکاروں سے بڑھ کر ایک ممکنہ رومانی جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ دنوں دونوں اسٹارز کو امریکا کی ریاست ورمونٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ جہاں وہ ایک پارک میں سیر، شاپنگ اور آئس کریم کا لطف لیتے ہوئے نظر آئے۔اس موقع پر دونوں کی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر بھی سامنے آئی، جس سے تعلقات کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں