ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر

نیویارک (شوبز نیوز)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے مہراب احمد نامی پاکستانی مداح نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں پاکستانی مداح بہت پر جوش انداز میں ٹام کروز کو یہ بتا رہا ہے کہ کس طرح اداکار کے فلمی کیریئر نے اسے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں