فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا ٹاٹا بازار میں ٹاکیوں کے گودام میں آتشزدگی’ آگ نے قریبی درجن بھر دکانوںکو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو1122 کی 10 گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا بازار الفتح مسجد کے قریب ٹاکیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام اور قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم بھاری مالیت کا سامان پرانی ٹاکیاں جل کر راکھ بن گئیں۔
2