ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز) آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی20سیریز کے لیے15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔عرفان خان نیازی پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے جبکہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز شامل ہیں۔خواجہ نافع اور محمد غازی غوری بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہیں، مبصر خان، سعد مسعود اور محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، ٹورنامنٹ 14سے 24اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں