ٹرائی نیشن سیریز میں جیت کا جذبہ لیکر آتے ہیں،زمبابوے اسسٹنٹ کوچ

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈایون ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام آباد کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر ہے اور وہ پاکستان کی کنڈیشنز میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ڈایون ابراہیم نے کہا کہ زمبابوے کے کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم گزشتہ ایک سال سے مسلسل محنت اور مسابقتی کرکٹ کھیل رہی ہے اور کوشش ہے کہ سیریز میں کامیابی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں