ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان’ سری لنکا آمنے سامنے

اسلام آباد(بیوروچیف)ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4میں3میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے2میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔دونوں ٹیموں کے لئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں