ٹرالر پرپٹرول بم سے حملہ

نواب شاہ (نامہ نگار) نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹرالر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں