چنیوٹ(نامہ نگار)دھند کے باعث ٹرالر اور رکشہ میں تصادم،رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ریسکیو1122کے مطابق جھنگ روڈ نزد چونگی نمبر7دھند کے باعث رکشہ اور ٹرالرآپس میں ٹکر گئے جس کے نتیجے میں 38سالہ علی رضا ولد محمد شفیق،16سالہ علی حسن ولدعمردراز،15سالہ محمد سعد ولد تنویر اور 17سالہ حذیفہ ولد تنویر زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
2