4

ٹرالی سے ٹکر، ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی

گوجرہ (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوارٹرالی سے ٹکر لگنے کے نتیجہ میں ایک جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ جھنگ کا رہائشی محمد رزاق اپنے ساتھیوں محمد بلال اورمحمد ریاض کے ہمراہ جھنگ سے گوجرہ کی جانب آرہے تھے کہ جھنگ روڈ کے صادق موڑ کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹڑالی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ تینوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے محمد رزاق موقع پرہی دم توڑ گیادیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں