ٹرانسفارمرز کی رپیئرنگ کا کام تین شفٹوں میں جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ پر ٹرانسفارمرز کی رپئیرنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔صارفین کے ٹرانسفارمر سے متعلقہ مسائل کے جلد ازالہ کیلئے فیسکوریجن میں قائم تین ورکشاپس فیصل آباد،سرگودھا اور میانوالی میں ٹرانسفارمرز کی رپئیرنگ کا کام دن رات تین شفٹوں میں جاری ہے۔ایکسئین ٹرانسفارمرورکشاپ رامحمدزبیر نے جولائی 2024سے جون 2025 کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی 2024سے جون 2025 تک تینوں ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپس میں فیسکو ریجن سے آئے ہوئے مختلف استعدادکار کے کل3431خراب اورجلے ہوئے ٹرانسفارمرز کومرمت کیاگیا۔ جن میں 25کے وی اے کے493،50کے وی اے کے1092،100کے وی اے کے969،200کے وی اے کے720جبکہ دیگراستعداد کے157ٹرانسفارمرزمرمت کئے گئے۔انھوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ فیصل آباد میں پچھلے ایک سال میں کل2533ٹرانسفارمرز کو رپئیر کیاگیا۔جن میں 25کے وی اے کے359،50کے وی اے کے854،100کے وی اے کے696اور200کے وی اے استعدادکے487ٹرانسفارمرزجبکہ دیگر استعداد کے137ٹرانسفارمرزٹھیک کئے گئے۔ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ سرگودھا میں کل693خراب ٹرانسفارمرزکی مرمت کی گئی جن میں 25کے وی اے کے134،50کے وی اے کے154،100کے وی اے کے194اور200کے وی اے استعدادکے191اوردیگر 20ٹرانسفارمرزٹھیک کئے گئے۔ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ میانوالی میں پچھلے ایک سال کے دوران کل185خراب ٹرانسفارمرزرپئیر کئے گئے۔جن میں 50کے وی اے کے84،100کے وی اے کے79اور200کے وی اے استعدادکے42ٹرانسفارمرزکی مرمت کی گئی۔را محمد زیبر نے مزید بتایا کہ فیسکو ٹرانسفارمر ورکشاپ مکمل رپئیرنگ کی استعداد رکھتی ہے اور کوالٹی ایشورنس پر مکمل توجہ دی جارہی ہے۔مرمت شدہ ٹرانسفارمر کی تیاری کے بعد تمام ضروری ٹیسٹ کئے جاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ جو بھی ٹرانسفارمر فیلڈ میں لگے وہ بالکل صحیح کام کرے اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی دستیاب ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں