ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلسنے والا شخص دم توڑ گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلسنے والا بنک ملازم 4دن بعد الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 4دن قبل جامع مسجد بازار میں نیشنل بنک کے باہر لگا ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا اور میاں بیوی سمیت 7افراد جھلس گئے تھے جنکو ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر 4افراد کو الائیڈ ہسپتال برن یونٹ فیصل آباد ریفر کیا گیا تھا الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج بنک ملازم تنویر 4دن بعد دم توڑ گیا، ٹرانسفارمر دھماکہ میں جھلسنے والے افراد کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر جھلسنے والے افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ورثاء نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر دھماکہ کے معاملے کی اعلی سطحی انکوائری کی جائے اور کوتاہی و غفلت کے مرتکب پائے جانے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں