فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک شخص نے خود کو فیسکو ملازم ظاہر کر کے تاجر کو فیکٹری کا ٹرانسفارمر لگوانے کا جھانسہ دیکر 12لاکھ روپے ہتھیا لئے، ڈیمانڈ نوٹس بنوا کر دیا جو کہ جعلی نکلا’ غلام محمد آباد پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں ملزم آف ندیم چیمہ عرف ساگر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ غلام محمد آباد کے رہائشی تاجر شہزاد نے فیکٹری میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگوانے کا ذکر کیا تو مذکورہ ملزم آصف ندیم چیمہ اس کے پاس آیا کہ وہ فیسکو میں ملازم ہے، وہ ٹرانسفارمر لگوا دے گا اور 12 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تو مذکورہ ملزم کو رقم ادا کی گئی اس نے 3 لاکھ 84ہزار کا ڈیمانڈ نوٹس بنا کر مسلم کمرشل بنک میں جمع کروانے کا کہا، ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے گئے تو معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہے جس پر جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم بھی فیسکو کا ملازم نہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
23