ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کیلئے اساتذہ سے تجاویز طلب

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کیلئے پنجاب بھر کے3 لاکھ اساتذہ سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔اساتذہ کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے ذریعے ریشنلائزیشن پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی ،ٹرانسفر پالیسی 2024 میں اساتذہ کو عملی طور پر درپیش مسائل کوبھی دیکھا جائے گاکہ ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی سے کیا فوائد حاصل ہونگے؟۔ اتھارٹیز 3 روز میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز جمع کرائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں