ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی

لاہور (بیوروچیف) ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے.جس پر مسافروں کی جانب سے شدید شکایات سامنے آ رہی ہیں, زائد کرایوں کی وصولی میں لاہور کے ٹرانسپورٹرز پہلے نمبر پر رہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میں نئے کرایہ نامے کی خلاف ورزیوں کی متعدد رپورٹس موصول ہوئیں۔ گزشتہ روز شہر میں زائد کرایوں کی وصولی پر 24 چالان کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں