ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

کمالیہ(نامہ نگار) ٹرانسپورٹر حاجی ناصر رمضان گجر نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ٹرانسپورٹر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لینا قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کیے جانے والے چالانو ں پر نظرِ ثانی کی یقین دہانی سے ٹرانسپورٹ برادری میں اطمینان اور اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے حادثے میں وفات پانے والے شخص کے لیے مقرر کی گئی 96 لاکھ روپے دیت کی شرط واپس لینا ایک بروقت اور عوام دوست فیصلہ ہے ، جسے ٹرانسپورٹرز نے سراہا ہے۔حاجی ناصر رمضان گجر نے مزید کہا کہ حکو مت کی جانب سے ایکسل ویٹ کا واضح تعین کرنا ایک مثبت اور دور رس اقدام ہے ، جس سے نہ صرف سڑکوں کو نقصان سے بچایا جا سکے گا بلکہ ٹرانسپورٹرز کیلئے ایک منصفانہ اور شفاف نظام بھی قائم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں