ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیے

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے، مال بردار گاڑیاں اوورلوڈنگ سے گریز کریں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل اورانہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک بھر میں مال بردار گاڑیاں شہروں میں لوگوں کی ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا ہر ٹرانسپورٹرز کی ذمہ داری اور فرض بھی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مال بردار گاڑیاں شہروں میں داخلے کے وقت کی پابندی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں