ٹرانسپورٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی عید کے دنوں میں مسلسل مانیٹرنگ اور کارروائیوں سے مسافروں کو بہت سہولت میسر آئی کیونکہ اس بار زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف 24 گھنٹے کریک ڈائون جاری رہا۔عید کے زائد کرایوں سمیت دیگر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مختلف بسوں اڈوں کے مسلسل دورے بھی کیے گئے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں مسافروں کو 25 لاکھ سے زائد رقم اوورچارجنگ پر واپس دلوائی گئی اور اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹر مافیا کو 45 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔اس کریک ڈاؤن میں مختلف کارروائیوں میں تقریبا 2400 گاڑیوں کا چالان جبکہ 420 سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مسافروں کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گئے اور تمام اضلاع میں متعلقہ افسران نے مسلسل فیلڈ میں متحرک رہ کر اوورچارجنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں