8

ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانوں سےمزید مسائل بڑھیں گے

ماموں کانجن (نامہ نگار) تحصیل بنائو تحریک ماموں کانجن کے چیئر مین چوہدری رضوان کاہلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے جرمانے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام عوام کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ چوہدری رضوان کاہلوں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر پہلے ہی معاشی دبائو کا شکار ہے، ایسے میں بھاری جرمانوں سے مسائل مزید بڑھیں گے۔ انہو ں نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹر وں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بہتر پالیسی سازی کے ذریعے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں