ٹرمپ”امن منصوبہ”یکطرفہ ناقابل عمل ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ ”امن منصوبہ” یکطرفہ ، ناقابل ِ عمل اور حماس کو سرنڈر کروانیکا پلا ن ہے۔ اس منصو بے میں صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کی روک تھام کا کوئی جامع مکینیزم موجود نہیں ہے۔ امن معاہدے کی تشکیل اور عملدر آ مد کا پلیٹ فارم امریکہ کی بجائے اقوام ِ متحدہ کو ہونا چاہیے۔ سیز فائر غیر مشروط ھونا چاہیے دونوں اطراف کے تمام قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے، اسرائیلی فوج غزہ کو مکمل طور پر خالی کر ے، حکومت پاکستان کو کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اسرائیل کے بارے میں کہے گئے فرامین کوسامنے رکھتے ہوئے قومی جذبات کو سامنے رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں