ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنے پر آمادہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی کہا تھا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔دریں اثنا ئ۔تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے تہران میں میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 40اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز پر حملے کیے ہیں۔ادھر اصفہان میں شدید دھماکوں کی ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی شیئر کردی۔اس حوالے سے امریکی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2ہزار پائونڈ وزنی بم سے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ایک امریکی عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ اصفہان میں 2000کلوگرام وزنی بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا گیا اور زیر زمین تنصیبات کو تباہ کرنے والے گولہ بارود کا استعمال بھی کیا گیا۔ اصفہان پر بمباری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے خطرناک بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں