ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ راستہ یہ بھی نکالا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے کہ ہم نے آیت اللہ کو قتل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے کہ ہم نے ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا ہے۔سابق امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل ایرانی عوام پر چھوڑ دے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا۔صدر ٹرمپ نے راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایرانی کے حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کر دیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے، ہم نے 47 سال سے جاری قتلِ عام کو روکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں