ٹرمپ کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانیوالی تمام گاڑیوں پر 25فیصد ٹیرف عائد کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ سگنل رابطے کا موثر زریعہ نہیں ہے، حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں