ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کر نے جارہے ہیں جو ماضی سے مختلف ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی وقت بھارت کے محصولات کم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔صدر ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا، سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔امریکی صدر نے کہا کہ شام کے صدر کے ترکیے کے صدر اردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔شٹ ڈان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، جلد شٹ ڈان ختم ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں