ٹرمپ کو عدالتی مزاحمت کا سامنا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ایگزیکٹو آرڈرز اور اقدامات کو عدالتوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، وفاقی ملازمین، اور ٹرانس جینڈر کیئر سمیت پانچ بڑے اقدامات کو اب تک روکا جا چکا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی سرزمین پر غیر قانونی تارکین وطن یا عارضی ویزے پر موجود غیر ملکیوں کے بچوں کو شہریت دینے کی حکومتی پالیسی کو روکنے کی کوشش کی۔ دو وفاقی ججز نے اس پر حکم امتناع جاری کیا۔ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر ایمرجنسی کا اعلان کر کے غیر ملکیوں کی داخلے پر پابندی لگا دی۔ امیگریشن کے حامی گروہ اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں ۔ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کی جلد ملک بدری کے عمل کو بڑھایا، جس پر سول رائٹس گروپ اعتراض کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں