ٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ

کراچی (بیوروچیف) صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر غیر مستحکم ہونیکا الزام، کابینہ و فوجی حلقوں میں تشویش ، جان کیری،ٹکر کارلسن ودیگر رہنماوں کی تنقید،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے امریکی سیاست میں ٹرمپ کے بعد کے دور کی تیاری خاموشی سے شروع ہوچکی ہے۔ آئی پیپر کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور ان کی اپنی ہی سیاسی تحریک مگا میں تقسیم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض حلقوں میں امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت انہیں عہدے سے ہٹانے پر بھی بحث ہو رہی ہے، تاہم اسے عملی طور پر انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں