ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ حکومت کو روس کی طرف سے سستاتیل فراہم کرنے کے پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے-اگرچہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے کئی دوسرے ممالک میں پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیااب اگر روس سے تیل خریداجائے تو پیدا ہونے والی مہگائی میں کمی آ سکتی ہے-ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے کفایت شعاری کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ماہ مقدس میں بھی روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواکمی نہیں ہوسکی-انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کرداراداکریصورتحال پیچیدہ ہے توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون کا اہم ترین ستون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں