ٹرمپ کے دعوے مسترد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جان برینن صدر ٹرمپ کے بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے موقف کو ٹرمپ کے دعوں سے زیادہ قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ متعدد حقائق سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی پالیسی کی ناکامی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعوی بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔جان برینن نے واضح طور پر کہا کہ ان کے نزدیک ایران کے بیانات زیادہ حقیقت کے قریب ہیں جبکہ امریکی صدر کے دعوں میں تضاد پایا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کسی قسم کی باضابطہ بات چیت نہیں ہو رہی۔سابق سی آئی اے سربراہ کے اس بیان کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے مختلف اور متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں