15

ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار )ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ ریسکیو 1122کے مطابق کلر ی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 22سالہ صفدر ولد محمد یار،60سالہ شمیم بی بی زوجہ منصبدار اور 30سالہ یاسمین زوجہ خرم شہزاد سکنہ بھوانہ گر کر شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں