ٹرک سے مکئی کے تکے اتارتے ہوئے بوروں تلے دب کر محنت کش جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ سرگودھا روڈ پر ٹرک سے مکئی کے تکے اتارتے ہوئے بوروں تلے دب کر محنت کش لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکپتن کا رہائشی محنت کش رشید عرف کاکا ولد محمد رفیق سرگودھا روڈ پر واقع سرگودھا سپننگ مل میں لوڈ ٹرک سے مکئی کے تکے اتار رہا تھا کہ اچانک تکوں سے بھرے بورے اس کے اوپر آن گرے اور وہ تکوں کے بوروں کے نیچے آ گیا تو وہاں پر موجود افراد نے مذکورہ محنت کش کو باہر نکالا تو وہ دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی، تاہم متوفی کے لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں