46

” ٹرک پھڑیا گیا” ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر مریم نواز کے گوجرانوالہ میں خطاب میں ٹرک سے متعلق بیان کے بعد ٹوئٹر پر ” ٹرک_پھڑیا_گیا”ٹاپ ٹرینڈ بن گیا مریم نواز نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک کے تناظر میں کہا ہے کہ اب مجھے تقریر کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر آپ خود سمجھ جائیں گے۔ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پرفواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ زیر بحث ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے کہا عدالت کے باہر ٹرک کھڑے ہیں، اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کر کے چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں