ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اور کار نے پیدل شخص کو کچل دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق، جبکہ لاثانی پلی کے قریب تیز رفتار کار نے پیدل شخص کو کچل دیا۔ ڈگلس پورہ کا رہائشی حیدر علی ولد معظم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈجکوٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہا ر گیا۔جبکہ ملت ٹائون کے علاقہ سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی کے قریب 65سالہ شخص سڑک عبور کرنے لگا تو تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں