ٹریفک جرمانوں کی شرح میں اضافہ کی تیاریاں

لاہور (بیوروچیف)شاہراہوںاورسفرکو محفوظ بنانیکا فیصلہ کرلیا گیا ، اوور لوڈنگ پر مقدمہ ہو گا۔ بے ضابطگی پر پولیس ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔ کسی بھی ٹرک، ٹریلر یا کنٹینر میں مقررہ حد سے 50 فیصد زیادہ وزن لوڈ کرنے والوں کے خلافمقدمہ درج کیا جائیگا ۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید کے مطابق 15فیصد سے زیادہ وزن پر سامان اتارلیا جائیگا ۔ تمام ویٹ بریجز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔جنہیں پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔ 47سڑکوں کوسپیشل کوریڈورز قرار دیا گیا ہے جن پر کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔آر اوز اور ڈی اوز اس پر ہر صورت میں ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹرز کو فزیبلٹی تیار کرکے چیف سیکرٹری کو منظوری کے لیے بھجوانیکی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ جرمانے کی رقم میں اضافے کی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو سمری بھجوادی گئی ہے۔پولیس ملازمین کی طرف سے بے ضابطگی پر ان کیخلاف بھی مقدمات درج کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں