ٹریفک جرمانے بڑھانے کی سمری منظور

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظوری کر لی ، کم سے کم جرمانہ 2ہزار اور زیادہ سے زیادہ20ہزار روپے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق صرف جرمانے ہی نہیں بلکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹس کے ذریعے لائسنس بھی معطل ہوسکتا ہے ، اوور سپیڈ پر 20 ہزار روپے تک کا چالان کیا جا سکتا ہے ۔حکام کے مطابق بھاری جرمانوں کی تجویز ریونیو کیلئے نہیں بلکہ قانون کی پاسداری اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے دی گئی ہے ۔شہریوں کی اکثریت کہتی ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے تو ٹھیک لیکن عوام کی جیب پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں