ٹریفک حادثات،سڑک کنارے کھڑے دو افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھائی والا جھنگ روڈ پرٹریفک حادثات کے دوران سٹر ک کنارے کھڑے دو افراد لقمہ اجل بن گئے پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کا رہائشی 40سالہ زاہد ولد ارشاد جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے مذکورہ شخص پر چڑھ گئی۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔دوسراحادثہ جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ کے قریب پیش آیا جہاں پر نعمان نامی نوجوان سٹر ک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں