فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں کم سن بچی سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی، ڈجکوٹ کے علاقہ275ج ب کے قریب ساجد کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ بس سے اتر رہی تھی کہ اس نے 4سالہ بیٹی ماہ نور کو نیچے اتارا تو ڈرائیور نے بس چلا دی اور بچی ٹائر تلے آ کر زندگی کی بازی ہار گئی، نشاط آباد کے علاقہ کمال پور انٹرچینج کے قریب موٹر سائیکل سوار عمران ولد عبدالسلام سکنہ مکہ سٹی سڑک کنارے کھرا ہو کر فون سن رہا تھا عقب سے آنیوالی تیز ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا،تیسرا حادثہ تاندلیانوالہ کے علاقہ423گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے شخص صدی احمد ولد غلام شبیر کو ٹکر مار دی۔



