ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے، حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ککوآنہ کی رہائشی 45سالہ شمیم بی بی زوجہ آصف اپنے عزیز محمد اسلم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دوائی لینے جا رہی تھی کہ جب وہ جڑانوالہ روڈ پر جلوی مارکیٹ کے قریب پہنچی تو عقب سے آنیوالے ڈمپر کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ جبکہ دوسرا حادثہ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 448 گ ب کے قریب پیش آیا، 451 گ ب کا رہائشی محمد محمود ولد رمضان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں