ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2افراد لقمہ اجل بن گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر حادثات مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ تھانہ ساندل بار علاقہ 31ج ۔ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر 42سالہ خاتون محمد بی بی زوجہ نعیم پیدل سڑک عبور کررہی تھی کہ عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،دوسرہ حادثہ سمندری کے نواح 471 گ ۔ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر ٹریکٹر ٹرالی سے اترتے ہوئے پائوں پھسلنے19سالہ نوجوان ندیم سے ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر کچلا گیا،ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگئے’پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں