ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتے ہوئے کم سن لڑکا نوید کو کچل دیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ موٹروے کے قریب تیز رفتار کار اورٹرالر میں ٹکر لگنے سے کار سور نوجوان 35سالہ سیف اﷲ اور اسکی اہلیہ بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں پر سیف اﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ کے علاقہ 124گ ب کے قریب تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار راشد ولد امین اور اس کی عزیزہ اینا جارج اور زوش جارج بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر راشد امین اور زوش جارج دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تاہم پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں