ٹریفک حادثات میں زخمی خاتون سمیت2افراد ہسپتال میں چل بسے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل احسان علی اپنی اہلیہ روبینہ بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ کینال روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے روبینہ بی بی سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقبہ 582 گ ب کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر لگنے سے مزدا کا ہیلپر اشفاق سکنہ صادق آباد زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں