32

ٹریفک حادثات میں 1ہی خاندان کے سات افراد سمیت بارہ جاں بحق

مریدکے، گجرات ، بھکر (نمائندگان) مریدکے میں کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہیں۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ مریدکے کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے مین جی ٹی روڈ پر ریان پورہ کے قریب ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ مزدے کا سامنے والا حصہ بری طرح متاثر ہوا، مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے اب تک7 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین ، دو مرد اور تین بچے شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں گجرات کے قریب جی ٹی روڈ بائی پاس روڈ پر بس اور ٹریکٹر کے تصادم میں تین جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین سمیت بارہ شدید زخمی ہو گئے۔لاہور سے راولپنڈی جانے والی گجرات بائی پاس کے قریب واقع دھیر کے کلاں گاں کے نزدیک بس یو ٹرن پر ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے بنے ریسٹورنٹ میں جا گھسی۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور ایک دوسرا شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ایک مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ بس کی ٹکر سے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر عزیز بھٹو شہید ہسپتال پہنچایا۔بس اور ٹریکٹر کے تصادم میں مرنے والوں میں 55سالہ غلام قادر ،30سالہ اظہر اور 55سالہ شیر علی شامل ہیں۔زخمیوں میں رخسانہ ،شبینہ اور طاہرہ نامی تین خواتین کے علاوہ طارق،اکرام،منور،محمد افضل، فخر،علی حسن،جنید اور صادق شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ،کچھ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام کیا اور فوری طور پر آگ بجھانے والی گاڑیوں اور فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا جنہوں نیریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کا کام سنبھال لیا۔ریسکیو 1122نے دو نعشوں اور زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھانے کے لئے ریسکیو کی فائر بریگیڈ سمیت 9 ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔چھ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ پانچ زخمیوں کو مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ٹیموں نے تین افراد کو موقعہ پر طبی امداد فراہم کی۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی رفتاری بہت زیادہ ہونے باعث پیش آیا۔ دریں اثناء ماہنی چوک کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ضلع بکھر میں ماہنی چوک کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے تاہم حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جب کہ افسوسناک حادثہ پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں