56

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر157 گ ب کا اشفاق اور جاوید اپنے موٹر سائیکل پر سوار شہر آرہے تھے کہ مونگی روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے چک نمبر178گ ب کے موٹر سائیکل سوار تنویر سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک موٹر رکشہ سے ٹکرا گئے ۔اور تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے28سالہ جاوید اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا دیگر زخمیوں کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا۔جہاں پر ان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔رکشہ ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔علاوہ ازیں عزیزکالونی گوجرہ کا14سالہ عظیم مسیح موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر جا رہاتھاکہ موچیوالہ روڈپر سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں