ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق’ 5زخمی

پاکپتن(نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق’ 5شدید زخمی، روٹھی بیوی نہ ماننے پر نوجوان کی خودکشی نہر سے تشدد شدہ نعش برآمد تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں 15 ایس پی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، عید مل کر گھر جانیوالا 38 ایس پی کا رہائشی محمد فاروق جاں بحق میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، دوسرے واقع میں عرس پر جانے والا 30 کے بی کا رہائشی 50 سالہ شخص منظور احمد ٹریکٹر کا جمپ آنے سے اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا، متوفی دوستوں کے ہمراہ عرس حضرت محمد پناہ کبیر والا جا رہا تھا، تیسرے واقع میں چن پیر دربار کے قریب کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم پاکپتن سے واپس منچن آباد جاتے ہوئے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت 32 سالہ محمد رمضان 25 سالہ نوید حسن اور 35 سالہ احمد شہزاد کے نام سے ہوئی، چوتھے واقع میں کھادر کینال چک ملک پور کے مقام ایک شخص کی نعش برآمد، ہو ئیں ہے، ریسکیو 1122 نے نعش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی، قتل یا خودکشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پانچویں واقع میں تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ نور نور میں عید کے روز روٹھی بیوی کے گھر نہ آنے پر شوہر اورنگزیب نے دِلبرداشتہ ہو کر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں