ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق،5زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ ساہیانوالہ کے علاقہ موٹروے پر کار کا ٹائر پنکچر ہونے پر نوجوان مجاہد گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ عقب سے آنیوالے مزدا ٹرک نے کچل دیا، روشن والا کے علاقہ سمندری روڈ پر نامعلوم گاڑی نے سڑک کراس کرنیوالے نامعلوم شخص کو کچل دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں سمندری کے علاقہ441گ ب کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے باعث مسافر ویگن میں سوار اختر علی’ سرفراز ‘زرینہ بی بی’ ایمان فاطمہ اور وسیم زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں