ٹریفک حادثات میں3کمسن بچے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں3 کم سن بچے لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب 11سالہ بچہ سفیان ہینڈفری فروخت کر رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے روند ڈالا۔ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا’دوسرا حادثہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 627گ ب میں پیش آیا جہاں پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرلگنے سے تین سالہ علی حرم زندگی کی بازی ہار گیا۔ تیسراحادثہ جڑانوالہ تا شاہکوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں پر لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے اس پر سوار 10سالہ سانول’ 23سالہ صفدر اور 15سالہ آصف بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پر سانول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں