ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں پولیس ڈرائیونگ سکول میں شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ کے تربیتی کورس کروانے کا سلسلہ جاری ہے پولیس ڈرائیونگ سکول میں کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقادکیا گیاڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی ایس پی خرم شہزاد کے ہمراہ ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے شہریوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اس موقع پر ڈی پی اوڈاکٹرنوید عاطف نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس ڈرائیونگ سکول میں عوام کو جدید سہولیات کیساتھ تربیت دی جاتی ہے پولیس ڈرائیونگ سکول میں 28 یوم کا کمرشل اور 14 یوم کا نان کمرشل کورسز کروائے جاتے ہیں کورس کے دوران ٹریفک قوانین سے آگاہی پر ملٹی میڈیا بریفنگ، سیمولیٹر اور ڈرائیونگ کی عملی پریکٹس کروائی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں