ٹریفک حادثات 2افراد جاں بحق فائرنگ سے2نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثا ت میں دو افراد جاں بحق جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر گلشن سویٹ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار زوہیب زندگی کی بازی ہار گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے سڑک عبور کرتے ہوئے 70سالہ نامعلوم شخص چل بسا، علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ڈیفنس فورٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے فرحان قدیر اور تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 276گ ب میں نامعلوم افراد نے زاہد اقبال کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں