ٹریفک حادثہ میں شہری جاں بحق۔ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے شہری جاں بحق’ گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دیں’ علی ہائوسنگ کالونی کے رہائشی انعام ندیم نے بتایا کہ اس کا برادر نسبتی فیاض احمد ولد غلام حسین چراغ آباد کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ 455 گ ب میں 21سالہ نوجوان مجاہد ولد شوکت کا گھر والوں سے مبینہ طور پر جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا کہ گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس نے ڈیرہ پر جا کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں